نیو یارک کو تشدد سے بچانے کیلئے وہاں بھی شکاگو جیسی کارروائی کی جائیگی:صدر ٹرمپ کی دھمکی

نیو یارک کو تشدد سے بچانے کیلئے وہاں بھی شکاگو جیسی کارروائی کی جائیگی:صدر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ نیویارک کو تشدد سے بچانے کیلئے وفاقی دستے بھیجیں گے اور اسی طرح کی کارروائی کی جائے گی جیسی قبل ازیں شکاگو اور پورٹ لینڈ میں کی گئی تھی۔”بارسٹول سپورٹس“ نامی ایک جریدے سے انٹرویومیں انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ تشدد سے متاثر زیادہ تر ریاستوں کے ڈیمو کریٹک گورنر ہیں جو وفاق سے تعاون نہیں کرتے جو جان بوجھ کر تشدد کی کارروائیوں کے خلاف مناسب ایکشن نہیں لیتے صدر ٹرمپ کے یہ ریمارکس ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب نیویارک شہر میں بندوق کا تشدد تشویش ناک حد تک بڑھ گیا ہے اور اس کے بعد گورنر اینڈ ریوکومو نے یہ بیان جاری کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ وہ شہر میں وفاقی دستے نہیں بھیجیں گے گورنر کومو نے صدر ٹرمپ کی دھمکی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اورگیون ریاست کے شہر پورٹ لینڈ میں وفاقی دستے بھیج چکے ہیں اور شکاگو میں بھی اس وقت بھیجنے میں مصروف ہیں گورنر کومو نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں وفاقی دستے نیویارک بھیجنے کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ نیویارک میں کوئی ایسی وفاقی عمارت نہیں ہے جس کے تحفظ کیلئے انہں ایسا کرنا پڑے۔
ٹرمپ دھمکی

مزید :

صفحہ اول -