آزاد کشمیر کے صحافیوں کا آئی ایس پی آر کا دورہ،ڈی جی سے ملاقات

  آزاد کشمیر کے صحافیوں کا آئی ایس پی آر کا دورہ،ڈی جی سے ملاقات

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار سے آزاد کشمیر کے صحافیوں نے آئی ایس پی آر میں ملاقات کی، جس میں صحافیوں کو ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور سکیورٹی صورتحال پر بر یفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے مسلح افواج کے شعبہ تعلقا ت عامہ راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں پر ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی، اس موقع پر صحافیوں کو ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحا ل پر بریفنگ دی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں اور سکیورٹی کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ وفد کو بھارتی فوج کے ایل او سی پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کے واقعات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

صحافی دورہ

مزید :

صفحہ اول -