نشوونما پروگرام میں خواتین کو نقدوظائف بھی دئیے جائیں گے،ثانیہ نشتر

نشوونما پروگرام میں خواتین کو نقدوظائف بھی دئیے جائیں گے،ثانیہ نشتر

  

اسلام آباد(آئی این پی) معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ نشوونما پروگرام میں صارف خواتین کونشوونما نقدوظائف بھی دئیے جائیں گے، صحت بخش غذا حاصل کرنے کے بعدخواتین مرکز پر اے ٹی ایم سے وظیفہ حال کرسکیں گے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اجرا سے قبل احساس نشوونما پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے کل ٹیم کیساتھ خیبر کے ڈی ایچ کیوہسپتال میں نشوونمامرکز کا دورہ کیا اور اسٹنٹنگ سے بچاؤکی سہولتوں سے متعلق عملی مشقیں دیکھیں۔ مستحقین خواتین کے لیے رجسٹریشن ڈیسک قائم کیا گیا ہے، اس پروگرام میں صارف خواتین کو نشوونما کیش وظائف بھی دئیے جائیں گے۔ عملہ نشوونما ایپ میں حاملہ،دودھ پلانے والی خواتین اور بچوں کا اندراج کرے گا۔ہمارا عملہ خواتین اور 2سال سے کم عمربچوں کا سٹنٹنگ سے منسلک قد،وزن اورصحت کا تفصیلی معائنہ کرے گا جبکہ متاثرہ بچوں اورخواتین کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات اورخوراک کاپلان بنایاجائے گا اور ان کی صحت کی نگرانی کیلئے نشوونما ایپ میں اندراج کیا جائے گا اور رہنما کتابچے میں ریکارڈ رکھا جائے گا۔ خواتین کی آگاہی اورمعلوماتی ویڈیوزکاعلاقائی زبانوں میں خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

ثانیہ نشتر

مزید :

صفحہ اول -