سی پیک پراجیکٹس میں تاخیر کے ذمہ دار خود وزیراعظم عمران خان ہیں

سی پیک پراجیکٹس میں تاخیر کے ذمہ دار خود وزیراعظم عمران خان ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ اگر سی پیک کے منصوبوں میں کہیں پر کوئی تاخیر ہوئی ہے تواس کی ذمے داری وزیراعظم عمران خان پر عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ حکومت میں آنے سے پہلے اس منصوبے کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کرتے رہے،پھر حکومت میں آنے کے بعد بھی انہوں نے اس منصوبے پر کام کو روکے رکھا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب دو سال گزرنے کے بعد انہوں نے ایک سی پیک اتھارٹی بنا دی ہے یہی کام اگر وہ حکومت میں آنے کے فوری بعد کردیتے تو منصوبے پر تیزی سے دن رات کام ہوتا اور اب تک یہ تکمیل کے آخری مراحل تک پہنچ چکا ہوتا، اسلئے ہم سمجھتے ہیں اس کی تاخیر کے ذمے دار صرف اورصرف خود وزیر اعظم ہیں کوئی اور نہیں ہے۔
لیاقت بلوچ

مزید :

صفحہ اول -