اقتصادی راہداری منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر موجودہ حکومت کی نااہلی

  اقتصادی راہداری منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر موجودہ حکومت کی نااہلی

  

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں جس طرح سے کراچی گوادر پورٹ پاکستان کی اکانومی کیلئے ضروری ہے اسی طرح سے سی پیک کا منصوبہ بھی پاکستان کی اکانومی کیلئے ایک شہ رگ ہے اور اس کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچنا چاہئے مگر موجودہ حکومت نے خود اس کی بروقت تکمیل کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کیں اور اس کی بروقت تکمیل کیلئے کوئی ٹھوس حکمت عملی ترتیب ہی نہیں دی۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستان دشمن قوتیں شروع دن دے اس منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں کررہی ہیں ایسے لوگوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی ذمے داری حکومت پر ہوتی ہے مگر ہماری حکومت نے اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جس سے بھارت کی جانب سے اس منصوبے کی تکمیل کی راہ میں پیدا کی جانیوالی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے۔

حافظ حسین

مزید :

صفحہ اول -