سی پیک منصوبوں میں تاخیر کا منفی پروپیگنڈا کرپٹ عناصر کی کارستانی

  سی پیک منصوبوں میں تاخیر کا منفی پروپیگنڈا کرپٹ عناصر کی کارستانی

  

حکمران جماعت کے مرکزی رہنما اعجاز چودھری نے کہا کہ سی پیک کے تمام منصوبوں پر دن رات تیزی سے کام جاری ہے بلکہ جب سے وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کواس منصوبے کی اتھارٹی کا چیئرمین بنایا ہے تب سے اس منصوبے پر کام کی رفتار پہلے سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کرپٹ عناصر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا پراپیگنڈہ ہے کہ خدا نخواستہ اس منصوبے پر کام تاخیر کا شکار ہے،اس بات میں کوئی صداقت نہیں یہ کرپٹ عناصرحکومت کیخلاف منفی باتیں پھیلا کر اپنی کرپشن اور لوٹ مار کو چھپا نہیں سکتے،ان کو ہر قیمت پر اپنی کرپشن کا جواب دینا ہی پڑے گا۔

اعجاز چودھری

مزید :

صفحہ اول -