پی ٹی آئی ماضی میں بھی سی پیک کو متنازعہ بناتی رہی،منصوبوں میں تاخیر نقصان دہ

  پی ٹی آئی ماضی میں بھی سی پیک کو متنازعہ بناتی رہی،منصوبوں میں تاخیر نقصان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا کہ یہ حکومت کی غیر سنجیدگی ہے اس اہم اور قومی نوعیت کے منصوبے کے حوالے سے بھی عوام کے اندر شکوک وشہبات پیدا ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی ایسا صرف اس لئے کررہی ہے کہ اس کو بنیاد بنا کر وہ (ن) لیگ کو نیچا دکھا سکے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں۔ان کا کہنا تھا میڈیا کو یاد ہو گا جب پی ٹی آئی والے حکومت میں نہیں آئے تھے تواس وقت بھی ان لوگوں نے اس منصوبے کو ایک متنازعہ منصوبہ بنانے کی کوشش کی تھی اور اب بھی ان کے اپنے وزراء اس منصو بے کے حوالے سے منفی باتیں کرتے رہتے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں اس کی بروقت تکمیل ہو۔
عظمی بخاری

مزید :

صفحہ اول -