سارہ خان اور فلک شبیر کا شادی کے بعد پہلا فوٹو شوٹ

سارہ خان اور فلک شبیر کا شادی کے بعد پہلا فوٹو شوٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر نے شادی کے بعدفیشن ڈیزائنر زینب چوٹانی کے لئے فوٹو شوٹ کروایا ہے۔سارہ خان اور فلک شبیر کا شادی کے بعد یہ پہلا فوٹو شوٹ ہے جو کہ انہوں نے زینب چوٹانی کی نئی برائیڈل کلیکشن کے لیے کروایا ہے۔ سارہ خان اور فلک شبیر نے گزشتہ ہفتے ہی شادی کی ہے تاہم ان کا یہ پہلا فوٹو شوٹ عید الاضحی کے بعد پیش کی جائے گا ابھی فوٹو شوٹ کی صرف بی ٹی ایس وڈیوز کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔ سارہ خان ان دنوں ڈرامہ سیریل”ثبات“ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

مزید :

کلچر -