کورونا کے باعث کئی فنکار قربانی کا فریضہ ادا نہیں کرسکیں گے

کورونا کے باعث کئی فنکار قربانی کا فریضہ ادا نہیں کرسکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)کورونا وائرس کی وجہ سے تھیٹر کی مسلسل کئی ماہ کی بندش کے باعث چھوٹے فنکار اب بہت زیادہ مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں ان کی زندگی میں کسی قسم کی کوئی روشنی نہیں ہے ان کا کہنا ہے کہ ہماری موت کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔بہت سارے فنکار اس سال عید الاضحی پر قربانی نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق تھیٹر سے وابستہ فنکار خصوصاً خواتین اداکارائیں عید الاضحی کے موقع پر انتہائی جوش و خروش سے لاکھوں روپے مالیت کے جانور خرید کر قربانی کرتی تھیں لیکن ذرائع کے مطابق اس برس تھیٹر کی بندش کی وجہ سے مالی طور پر پریشان متعدد فنکار قربانی نہیں کر رہے۔ بتایا گیا ہے کہ کچھ فنکار اجتماعی قربانی میں حصہ ڈال رہے ہیں جبکہ کچھ نے ایک، ایک جانور خریدر ہے جبکہ خواتین اداکاراؤں کی اکثریت امسال قربانی نہیں کریں گی۔دوسری جانب چھوٹے فنکاروں کا کہنا ہے کہ ہم نے تو عام حالات میں بھی کبھی قربانی نہیں کی کیونکہ ہمیں ملنے والا معاوضہ اتنا زیادہ نہیں ہوتا کہ ہم قربانی کرسکیں ہم تو مشکل سے مہینہ گذارتے ہیں ہمارا کھانا ہی پورا ہوجائے تو بہت بڑی بات ہے اب تو ہمیں کھانے کے لالے پڑ گئے ہیں اگر کچھ عرصہ اور تھیٹر نہ کھلے تو ہم خودکشی یا پھر سڑکوں پر بھیک مانگنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

مزید :

کلچر -