اداکار داشی خان ٹی وی اداکار ٹی وی ڈراموں میں چھا گئے

    اداکار داشی خان ٹی وی اداکار ٹی وی ڈراموں میں چھا گئے

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ٹی وی اداکار ٹی وی ڈراموں میں چھا گئے،مقبولیت میں اضافہ ہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق اداکار داشی خان ان دنوں ہر بڑے چینل کے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آرہے ہیں۔ایک ملاقات کے دوران داشی خان نے بتایاکہ یہ اللہ کا ان پر خاص کرم ہے کہ وہ اداکاری میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں اور یہ سب کچھ ان کی محنت اور ناظرین کی محبت کا نتیجہ ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان دنوں وہ مختلف ٹی وی ڈراموں میں مختلف کردار اداکررہے ہیں جن میں ”سینڈی مینڈی“ سیزن ٹو،”رسمیں“،”حقیقت“،”جگنو“شامل ہیں۔

اور فلمیں ”دہلی گیٹ“اور”جنون عشق“ میں بھی کام کرچکاہوں اس کے ساتھ ساتھ بہت سار فیشن شوز،ٹی وی کمرشلز اور میوزک ویڈیوزمیں بھی کام کرچکاہوں۔داشی خان نے مذید کہاکہ آپ میں کام کرنے کا جنوں اورمحنت کا جذبہ ہو تو کوئی بھی آپ کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا انشاء اللہ میں اپنے ناظرین اور پرستاروں کی توقعات پر پورا اترتا رہوں گا۔

مزید :

کلچر -