سونو ڈینجرس اورفضا خان کی جوڑی ٹک ٹاک پر ہٹ

سونو ڈینجرس اورفضا خان کی جوڑی ٹک ٹاک پر ہٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف کوریو گرافر سونو ڈینجرس اور ماڈل فضا خان کی جوڑی ٹک ٹاک پر ہٹ ہو گئی،چند دنوں میں فالوورز کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی،تفصیلات کے مطابق معروف کوریو گرافر سونو ڈینجرس اور ماڈل فضا خان نے چند دن قبل اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا جس میں دونوں نے اپنی ڈانس پرفارمنسز پر ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر اپلوڈ کیں جن کی ویوشپ بلینز میں پہنچ گئی اورفالوورزکی تعداد بھی لاکھوں میں چلی گئی۔ایک ملاقات کے دوران سونو ڈینجرس اور فضا خان نے بتایاکہ ٹک ٹاک کو ثقافتی سرگرمیوں میں استعمال کیا جائے تو آپ اپنا ٹیلنٹ لوگوں تک بہت اچھے انداز میں پیش کرسکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -