اکرم اداس کے کامیڈی ویب شو”بوٹا ہاؤس“ کی ریکارڈنگ

  اکرم اداس کے کامیڈی ویب شو”بوٹا ہاؤس“ کی ریکارڈنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)معروف کامیڈین اکرم اداس نے ویب ٹی کے شو”بوٹا ہاؤس“ کے ڈائریکٹر ساگر خان اور پروڈیوسر آسیہ ناز ہیں جبکہ گلوکارہ ماہیر سیال،ٹک ٹاکر حراخان بھی اس میں کام کررہی ہیں۔ویب ٹی وی کیلئے اس کامیڈی شو”بوٹا ہاؤس“ کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس کامیڈی شوکی ریکارڈنگ گذشتہ روز ایک گھر کے سیٹ پر کی گئی جس میں اکرم اداس کے ہمراہ گلوکارہ ماہیر سیال،ٹک ٹاکر حراخان اورکوریو گرافرعامر عطانے حصہ لیا۔اس کامیڈی شوکو چاندنی خان پروڈکشن کے پلیٹ فارم سے تیار کیا جارہاہے جس کی پروڈیوسرآسیہ ناز ہیں اس کامیڈی شوکا سکرپٹ اداکار سردار کمال نے لکھا ہے۔
جبکہ اس کی ڈائریکشن ساگر خان دے رہے ہیں اس کے ڈی اوپی مبین انصاری ہیں اس کامیڈی شوکو AH ویب ٹی وی چینل کے آفیشل یوٹیوب چینل پرچلایا جائے گا۔ اکرم اداس نے بتایاکہ اس کامیڈی شوکو چاندنی خان پروڈکشن سے تیار کیا جارہاہے انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار اپنے پسندیدہ کریکٹر بوٹا کو اس کامیڈی شومیں دیکھ کر سراہیں گے۔

مزید :

کلچر -