عید سپیشل ٹیلی فلم ”گھر کا نہ گھاٹ کا“کا ٹیزر آن ائیر

عید سپیشل ٹیلی فلم ”گھر کا نہ گھاٹ کا“کا ٹیزر آن ائیر

  

لاہور(فلم رپورٹر)محمد افتخار عفی کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی عید سپیشل ٹیلی فلم ”گھر کا نہ گھاٹ کا“کا ٹیزر آن ائیر ہوگیا۔اس ٹیلی فلم کے نمایاں فنکاروں میں جاوید شیخ،شہروز سبزواری،عروسہ صدیقی اور صدف کنول شہروز ہیں۔ٹی این آئی پروڈکشنز کی پیشکش ٹیلی فلم ”گھر کا نہ گھاٹ کا“کے ٹیزر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محمد افتخار عفی کا کہنا تھا کہ میری ٹیلی فلم کی خاص بات کرداروں کی مناسبت سے فنکاروں کا انتخاب ہے اس پراجیکٹ میں شہروز سبزواری ایک منفرد اور اچھوتے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

جاوید شیخ،عروسہ صدیقی اور صدف کنول شہروز نے بھی اپنے اپنے کردار کو انتہائی خوبصورتی سے نبھائے ہیں۔ ”گھر کا نہ گھاٹ کا“کے پروڈیوسر ذیشان اور رائٹر فیصل شیرازی ہیں۔مجھے یقین ہے کہ یہ ٹیلی فلم ناظرین کو ضرور پسند آئے گی۔

مزید :

کلچر -