شہر ی عید الااضحی پر جانوروں کی آلائیشیں جگہ،جگہ مت پھینکیں، چوہدری سرور

شہر ی عید الااضحی پر جانوروں کی آلائیشیں جگہ،جگہ مت پھینکیں، چوہدری سرور

  

لاہور(جنرل رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ شہر کو صاف رکھنے میں شہری بھرپور ساتھ دیں اور عید الااضحی پر شہری جانوروں کی آلائیشوں کو جگہ جگہ مت پھینکیں بلکہ نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں۔گزشتہ روز لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام سمینار سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ شہر میں صفائی قائم رکھ کر شہری کرونا وائرس جیسی بیماری کو شکست دیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ قربانی کی استطاعت رکھنے والے افراد قربانی ضرور کریں مگر صفائی کا خاص طور پر خیال رکھیں۔ شہری ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ تعاون کریں اور قربانی کے جانوروں کی آلائیشوں کو ماحول دوست انداز میں تلف کریں۔ 

چوہدری سرور

مزید :

صفحہ آخر -