پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے،منیر اکرم

پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے،منیر اکرم

  

نیو یارک(آن لائن)  اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کیا گیا،افغانستان سے پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ بھی ہے۔ منیر اکرم نے بھارتی ریاستی دہشت گرد پالیسیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت نفرت انگیز، انتہا پسند اور دہشتگرد پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور خطے کے تمام ممالک میں انتشار پھیلاتا رہا ہے۔بھارتی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا وہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے،کرائے کے دہشت گردوں سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا اعتراف کیاگیا۔

منیر اکرم

مزید :

صفحہ آخر -