اندرون سعودی عرب سے عازمین حج کی مکہ مکرمہ آمد جاری

اندرون سعودی عرب سے عازمین حج کی مکہ مکرمہ آمد جاری

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)اندرون سعودی عرب سے عازمین حج کی مکہ مکرمہ آمد جاری،ق صیم، ریاض، مدینہ منورہ سے آنے والے عازمین کا جدہ ائیر پورٹ پر پرتپاک استقبال،احرام میں آنے والے عازمین کو عمرہ کی اجازت مل گئی،آج شام تک سعودی عرب کے تمام شہروں سے حج2020ء کے نامزد عازمین کی آمد مکمل ہو جائے گی،8ذو الحج تک تمام عازمین کو باب العزیز کے سامنے واقع فائیو سٹار ہوٹل میں رہائش دی گئی ہے،ہر حاجی کے لیے ایک کمرہ بک کیا گیا ہے،کمرے میں آب زم زم،سنیٹائزر،ماسک،سنیکس،پھولوں اور مٹھائیوں کی باسکٹوں سمیت ناشتہ،لنچ،ڈنر کا انتظام کیا گیا ہے،عازمین عمرہ اور طواف کر کے زیادہ وقت اپنے کمروں میں گزاریں گے،8ذو الحج کو براہ راست انہیں منیٰ میں رہائشی ٹاور میں منتقل کر دیا جائے گا،وہاں سے مناسک حج کا آغاز ہو گا،2021ء کی جدید40بسیں حج2020ء کے عازمین کے لیے مخصوص کی گئی ہیں اس کے علاوہ سفر کی اجازت نہیں ہو گی،اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے والوں میں بڑی تعداد سعودیہ کے مختلف شہروں میں  کرونا کے خلاف فرنٹ لائن میں خدمات انجام دینے والوں کی ہے جس میں فوج،سکیورٹی ایجنسیوں کے ذمہ داران اور ان کی فیملی ممبران کے علاوہ ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لوگ شامل ہیں۔

عازمین کی آمد

مزید :

صفحہ آخر -