پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن 335پٹرول پمپس سیل،37لاکھ 87ہزار روپے جرمانے

پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن 335پٹرول پمپس سیل،37لاکھ 87ہزار روپے جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر) اینٹی کرپشن کا پنجاب بھر میں پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاؤن، مختلف شہروں میں 335 پٹرول پمپس سیل،37 لاکھ 87ہزار روپے جرمانہ۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کو رپورٹ کرپشن ایپ پر شہریوں کی جانب سے مسلسل یہ شکایت موصول ہو رہی تھیں کہ مختلف شہروں میں پٹرول پمپ مالکان ناپ میں کمی کر کے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں اور متعلقہ محکمے ان کیخلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کر رہے۔ جس پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر پر تمام ریجنل افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے علاقوں میں موجود تمام پٹرول پمپس کا معائنہ کریں اور عوام کو لوٹنے والے پٹرول پمپس مالکان کیخلاف کاروائی کریں۔جس پر اینٹی کرپشن نے پنجاب بھر میں ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا۔ مہم میں رواں ماہ کے دوران پنجاب بھر میں 1632 پٹرول پمپس چیک کئے گئے۔ناپ میں کمی ثابت ہونے پر مختلف شہروں میں 335 پٹرول پمپس سیل اور مختلف پٹرول پمپس کو 37 لاکھ 87ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔مہم کے دوران لاہور ریجن اے میں 23 اور ریجن بی میں 72 گوجرانولہ ریجن میں 84 فیصل ا?باد میں 46اور سرگودھا میں 7پٹرول، ساہیوال میں 24ملتان میں 57 بہاولپور میں 3راولپنڈی میں ایک اور ڈیرہ غازی خان میں 18پٹرول پمپس کو سیل کیا گیا۔
پٹرول پمپ

مزید :

صفحہ آخر -