امریکہ باہمی تعلقات میں حالیہ مشکلات کا ذمہ دار ہے،چینی وزیر خارجہ
بیجنگ(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ امریکہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں حالیہ مشکلات کا ذمہ دار ہے۔وانگ نے ان خیالات کااظہار جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وانگ نے کہاکہ چین کی ترقی کے عمل میں پوری طرح رکاوٹ ڈالنے کی کوشش میں امریکہ انتہائی نیچے جاتے ہوئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے اور یہ کہ امریکہ میں چین مخالف قوتیں جان بوجھ کر نظریاتی محاذ آرائی کو ہوا دے رہی ہیں اور امریکی مفاد پرستی کے لئے دوسرے ممالک کو کھلے عام چین کی مخالفت پر مجبور کر رہی ہیں۔وانگ نے کہا کہ باضمیر اور آزادانہ سوچ کا حامل کوئی بھی ملک اس کوشش میں امریکہ کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ چین اب بھی عدم تنازعہ،عدم تصادم، باہمی احترام اور امریکہ کے ساتھ یکساں مفاد پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے، وانگ نے کہا کہ چین اپنی قومی خودمختاری،وقار اور ترقی کے جائز حقوق کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تعلقات کی بنیادی اقدار پر سختی سے کاربند رہے گا۔چین اور جرمنی تعلقات کے حوالے سے وانگ نے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے رہنماں کے درمیان طے شدہ سیاسی اتفاق رائے پر فعال طور پر عمل اور دنیا میں مزید استحکام اور مثبت توانائی کی فراہمی کے لئے دوطرفہ تعلقات میں صحت مند اور مستحکم ترقی کو یقینی بنائیں۔وانگ نے کہاکہ چین جرمنی کی یورپی یونین کی صدارت کے دوران یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات میں زیادہ سے زیادہ پیشرفت کا خواہاں ہے۔
چینی وزیر خارجہ