بھاشا ڈیم کے خلاف میرپوربٹھورو میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا

بھاشا ڈیم کے خلاف میرپوربٹھورو میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا

  

سجاول(این این آئی) بھاشا ڈیم کے خلاف میرپوربٹھورو میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیاہے، جئے سندہ قومی پارٹی کے مرکزی چیئرمین نواز خان زؤر کی قیادت میں کھوروا ھ چوک سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو پریس کلب پہونچی احتجاج میں بھاشا ڈیم اور سندہ میں پانی کی قلت کے خلاف نعرے بازی کی گئی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دریائے سندہ کے پانی پر سندہ کاحق ہے، ڈیلٹاور سندہ کو سکھاکرانہیں بنجربنایاجارہاہے، اور اوپر بغیرکسی اجازت کے ڈیم بناکرپانی چوری کیاجارہاہے، سندہ کا ڈیلٹاتباہ ہوگیاہے، سمندر نے لاکھوں ایکڑزمین نگل لی،سندہیوں کو پینے کا پنی نہیں دیاجارہاہے، اس پرمزید ڈیم بنائے جارہے ہیں انہوں نے بھاشا ڈیم کی تعمیرروک کرسندہ کو پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا

بھاشا ڈیم

مزید :

صفحہ آخر -