میٹرک کے امتحان میں 40 فیصد مضامین میں فیل طلبہ کو بھی پاس کرنے کا فیصلہ

  میٹرک کے امتحان میں 40 فیصد مضامین میں فیل طلبہ کو بھی پاس کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج سے متعلق پالیسی میں ایک بار پھر تبدیلی کرتے ہوئے امتحا ن میں 40 فیصد مضامین میں فیل ہونیوالے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن نے میٹرک امتحان کی پالیسی میں تبد یلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ امیدوار بھی اس پالیسی سے مستفید ہو سکیں گے، سپلی امتحان دینے والے طلبہ بھی اس پالیسی سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیویٹ امیدوار جو 40 فیصد مضامین میں فیل تھے انہیں پاس کر دیا جائیگا، ایسے امیدواروں کے نتائج کا اعلان جلد کر دیا جائیگا۔ فیڈرل بورڈ نے سابق اور پرائیویٹ امیدواروں کو سالانہ نتائج میں پا س نہیں کیا تھا۔

طلبہ پاس

مزید :

صفحہ آخر -