نیب کیخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی حکومت کیلئے کافی، کائرہ

نیب کیخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی حکومت کیلئے کافی، کائرہ

  

اسلام آباد(آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں نیب قانون میں اصلاحات کی کوشش کی لیکن مسلم لیگ ن نے ساتھ نہیں دیا تھا۔ تحریک انصاف نے دو سال میں نیب میں کوئی اصلاحات نہیں کیں جبکہ بیرون ملک سے لوٹی ہوئی رقم بھی واپس نہیں آئی۔ نیب کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی حکومت کے لئے کافی ہے۔ ہفتے کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکاکہنا تھا موجودہ حکومت کو دو سال ہو چکے وہ ہماری ماضی کی غلطیوں پر کب تک سیاست کرتی رہے گی۔ ان کی کوئی سمت ہی نہیں ہے۔ تحریک انصاف نے کہا تھا بیرون ملک سے لوٹی رقم واپس لائیں گے مگر اب تک ایسا نہ کر سکی۔ مسلم لیگ ن کے دور میں کمیٹی کی ممبر شیریں مزاری نے بائیکاٹ کیا۔ نیب قوانین کے متعلق موجودہ حکومت نے اب تک کچھ نہیں کیا۔

کائرہ

مزید :

صفحہ آخر -