ریکوری کے دعویٰ پر کانٹی نینٹل فوڈ بزنس کمپنی کے مالکان کو نوٹس

  ریکوری کے دعویٰ پر کانٹی نینٹل فوڈ بزنس کمپنی کے مالکان کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)بینکنگ عدالت نے ریکوری کے دعویٰ پر کانٹی نینٹل فوڈ بزنس کمپنی کے مالکان کو نوٹس جاری کر کے 24 ستمبر کو جواب طلب کر لیا ہے،بینکنگ عدالت کے جج ساجد علی نے بینک کے ریکوری کے دعویٰ پر سماعت کی جسمیں کہا گیا ہے مدعا علیہان نے کانٹی نینٹل فوڈ بزنس کے نام پر قرض حاصل کیااور معاہدہ کے مطابق رقم واپس نہیں کی، ریکوری کے نوٹسز بھجوانے کے باوجود رقم کی ادائیگی نہیں کی جا رہی، ڈیفالٹرز کیخلاف 19 لاکھ 82 ہزار 120 روپے کی ڈگری جاری کی جائے۔

مالکان کو نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -