بینک ڈیفالٹرکیس، فرم مالکان صولت اعظم اور وجاہت اعظم سے 17 ستمبر کو جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی)بینکنگ عدالت نے مبینہ بینک ڈیفالٹر انٹرنیشنل فوڈ کانسیپٹس کیخلاف ریکوری کے دعویٰ پر فرم کے مالکان صولت اعظم اور وجاہت اعظم کو نوٹس جاری کر کے 17 ستمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔بینکنگ عدالت کے جج غلام مرتضی نے بنک الفلاح کے ریکوری کے دعوی پر سماعت کی جس میں کہا گیا ہے کہ صولت اور وجاہت نے موبائل فوڈ سروس اور ریسٹورنٹ بزنس کیلئے قرض حاصل کیا، قرض کی رقم کی بروقت ادائیگی نہ کرنے پر انٹرنیشنل فوڈ کانسیپٹس کو ڈیفالٹر قرار دیا گیا، رقم کی ریکوری کیلئے ڈیفالٹرز کیخلاف 27 لاکھ 2 ہزار 536 روپے کی ڈگری جاری کی جائے۔
جواب طلب