نیب کی شوگر مافیا کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج

  نیب کی شوگر مافیا کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)نیب کی شوگر مافیا کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے،اس سلسلے میں جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ شوگر مافیا کیخلاف نیب کو کارروائی کیلئے درخواستیں دیں اس کے باوجود نیب حرکت میں نہیں آرہا۔ نیب نے ان درخواستوں پر تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب کو شوگر مافیا کیخلاف کارروائی کرنے کا پابند کیا جائے۔
شوگر مافیا

مزید :

صفحہ آخر -