گندم کرپشن سکینڈل میں ملوث محکمہ خوراک کے 10ملازم گرفتار

گندم کرپشن سکینڈل میں ملوث محکمہ خوراک کے 10ملازم گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو ر ٹر)اینٹی کرپشن پنجاب کی گندم سکینڈل 2018 میں بڑی پیش رفت،محکمہ فوڈ کے کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا تنگ،محکمہ فوڈ کے 3اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر،3فوڈ انسپکٹرز 3 سینئر کلرکس اور ایک چوکیدار کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن انکوائری کے مطابق رمضان 2018 میں گندم پر دی گئی سبسڈی سے عوام کو فائدہ پہنچانے کی بجائے فلور ملز مالکان نے محکمہ فوڈ کے ملازمین سے ملکر بڑے پیمانے پر کرپشن کی ہے۔ اینٹی کرپشن نے چکوال میں کاروائی کر کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محمد اخلاق اورفوڈ انسپکٹر مدثر نذر اٹک میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر مسعود احمد اور فوڈ انسپکٹر ملک سعید جہلم میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر عارف حسین،فوڈ انسپکٹر محمد آمین اور سینئر کلرک محمد عمران ملتان میں سینئر کلرکس محمد حنیف اور محمد پرویز اور چوکیدار محمد اجمل گرفتار کیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گندم میگا کرپشن اسکینڈل میں محکمہ فوڈ کے کل 155ملازمین کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔

گندم سکینڈل

مزید :

صفحہ آخر -