راولپنڈی، دیرینہ دشمنی پر قتل ہونیوالے 9افرادآہوں سسکیوں میں سپرد خاک

  راولپنڈی، دیرینہ دشمنی پر قتل ہونیوالے 9افرادآہوں سسکیوں میں سپرد خاک

  

راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی میں گزشتہ روزدیرینہ دشمنی پرقتل ہونے والے 9افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ ایک ہی گھر سے 9 جنازے اٹھے پر پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔نماز جنازہ میں کثیر افراد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سلیم اختر، نثار بی بی، ایمان فاطمہ، ازرام بی بی، ابدہ شاہین شامل تھیں جبکہ بچوں میں فرحان اظہر، صبیحہ خاتون، عنزلہ بی بی شامل تھے، فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں میں نور فاطمہ، عثمان، اور ابراہیم شامل تھے۔پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ راولپنڈی میں سرچ آپریشن کرکے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

سپرد خاک

مزید :

صفحہ آخر -