نئے پاکستان کا خواب جلد ہی شرمندہ تعبیر ہوگا:اسد قیصر

  نئے پاکستان کا خواب جلد ہی شرمندہ تعبیر ہوگا:اسد قیصر

  

اسلام آباد(آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے پچیس جولائی کو مڈل کلاس طبقے نے جیت سمیٹی،دو سال سے مشکلات کے باوجود کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے،حکومت پاکستان نے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج درست کیا،پہلی بار پارلیمان میں کسان اور زراعت کی بات سنی گئی،کسان اور پاکستان ایک دوسرے سے جڑے ہیں،پاکستان کی خارجہ پا لیسی کی آج دنیا معترف ہے،کرونا میں پاکستان کی حکمت عملی کو سراہا جارہا ہے۔25جولائی انتخابات کی مناسبت سے جاری اپنے ایک ویڈیو بیان میں سپیکر اسد قیصر نے کہا پاکستان بھارت سمیت بہت سے ممالک سے کرونا میں نقصان کم کرنے میں کامیاب رہا۔ مشکل فیصلے اور حکمت عملی جلد عوام کے لئے اچھا وقت لانے والی ہے۔نئے پاکستان کا خواب جلد ہی شرمندہ تعبیر ہوگا۔ پاکستان کا مڈل کلاس طبقہ پہلی بار اقتدار میں آیا۔حکومت غریب طبقے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔احساس پروگرام کے ذریعے کمزور طبقات کی مدد کی جارہی ہے۔

اسد قیصر

مزید :

صفحہ آخر -