سینتھیا رچی کی رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست فریقین سے حتمی دلائل طلب

  سینتھیا رچی کی رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست فریقین سے حتمی ...

  

اسلام آباد (این این آئی)عدالت نے امریکی خاتون سینتھیا رچی کی رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرآئندہ سماعت پر فریقین سے حتمی دلائل طلب کرلئے۔ ہفتہ کو امریکی خاتون سینتھیا رچی کی رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے کیس پر سماعت کی۔وکیل رحمن ملک نے کہاکہ سنتھیا رچی کی ملک بدری کا کیس ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے، وکیل رحمن ملک نے کہاکہ تین اگست کے بعد یہاں کیس سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔وکیل امریکی خاتون نے کہاکہ رحمان ملک کی جانب سے جان بوجھ کیس التوا میں رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے حتمی دلائل طلب کر لیے۔سابق وزیراعظم کے وکیل کی وکالت نامہ جمع کرانے کی استدعا منظور کرلی گئی،عدالت نے یوسف رضا گیلانی کے وکیل سے بھی آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے۔ عدالت نے پی پی لائرز ونگ کی جانب سے وکالت نامہ پیش کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پی پی لائرز ونگ کیس میں متاثرہ فریق نہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی۔

سینتھیا رچی

مزید :

صفحہ آخر -