بیرون ملک خدمات انجام دینے والے 166 پائلٹس کے لائسنس بحال

بیرون ملک خدمات انجام دینے والے 166 پائلٹس کے لائسنس بحال

  

کراچی(این این آئی)ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے اب تک بیرون ملک خدمات انجام دینے والے 174پائلٹس میں سے 166 کے لائنس بحال کردیے گئے ہیں جبکہ بیرون ملک کام کرنے والے 10 پاکستانی پائیلٹس کے لائسنس مشتبہ قراردے کران کی فرانزک تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جس کی آئندہ ہفتے رپورٹ جاری کردی جائے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف ممالک جس میں قطر ایئرویز میں تعینات 35،اومان اورہانگ کانگ ایئر لائن میں تعینات 21 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کلیئرکردیے ہیں اورگذشتہ روز ملائشیا میں کام کرنیوالے 18 پائلٹس کے لائسنس درست قرار دیے گئے تھے۔

پائلٹس

مزید :

صفحہ آخر -