موجودہ حکومت کی 2سالہ کارکردگی ناکامیوں سے عبارت ہے: عطاء مولانا الرحمان

    موجودہ حکومت کی 2سالہ کارکردگی ناکامیوں سے عبارت ہے: عطاء مولانا الرحمان

  

 تیمرگرہ (بیوروپورٹ) جے یو آئی کے صوبا ئی امیر سینیٹرمولانا عطاء الرحمٰن نے کہا ہے کہ موجود ہ حکومت کی دوسالہ کارکردگی نا کامیوں سے عبارت ہے،کورناوباء کے دوران جمعیت کے کارکنوں کا میثالی کردار ہمیشہ یاد رکھا جا ئیگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی دیرلویر ضلعی کا بینہ کی کارکردگی جایزہ اجلاس کے موقع پر خطاب کے دوران کیا،اجلاس میں ضلعی امیر سراج الدین نے گزشتہ ششماہی کارکردگی کاجایزہ رپور ٹ صو با ئی امیر کے سامنے پیش کیا جس کے مطابق کورونا وائرس وبا ء کے دوران ذیلی رضا ء کار تنظیم انصارالاسلام کے تعاون سے ہزاروں مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے،اس موقع پرجے یو آئی کے صوبا ئی امیر سینیٹرمولانا عطاء الرحمٰن نے کہا کہ تبد یلی کے نا م پر لا ئی جا نی والی حکومت تمام محاذوں پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے،مہنگا ئی،غربت اور بے روز گاری سے لوگ خود کشیوں پر مجبور ہے،آنے والادور جمعیت کا ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹیڈ حکومت کا ہر محاذ پر مقابلہ کیا جا ئیگا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -