اے این پی کا 34واں یوم تاسیس آج منایا جائیگا

  اے این پی کا 34واں یوم تاسیس آج منایا جائیگا

  

پشاور(سٹی رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کا 34واں یوم تاسیس آج منایا جارہا ہے لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس سال باچاخان مرکز پشاور میں بڑی تقریب نہیں ہوگی لیکن تمام اضلاع میں کورونا وبا سے بچاؤ کے ایس او پیز کے مطابق تقاریب منعقد ہوگی۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبائی صدر ایمل ولی خان کی ہدایت پر تمام کارکنان اپنے گھروں، حجروں، دکانوں اور گاڑیوں پر سرخ جھنڈے لگائیں گے۔مرکزی ہیڈکوارٹر باچاخان مرکز پشاور میں 26جولائی کی رات 12بجے آتش بازی کے ذریعے تقاریب کا آغاز کردیا گیا۔ یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کارکنان پر زور دیا کہ باچاخان کے فلسفے پر کاربند رہتے ہوئے اپنا بیانیہ گھر گھر پہنچائے۔ آنیوالا سال پشتون ثقافت کو اجاگر کرنے کا سال ہوگا اور پشاور سے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پشاور کو دنیا بھر میں پشتو زبان اور پشتون ثقافت کا مرکز بنائیں گے اور حقیقی معنوں میں اسے پھولوں، نغموں، امن اور خوشحالی کا شہر بنائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -