صوبائی وزیر لائیوسٹاک کے مویشی منڈیوں کے دورے

  صوبائی وزیر لائیوسٹاک کے مویشی منڈیوں کے دورے

  

لاہور (آن لائن) وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں میں لائے گئے توانا اور خوبصورت جانور قربانی کی روح کے عین مطابق ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع لاہور اور شیخوپورہ کی مویشی منڈیوں کے دورے کرتے ہوئے کیا۔ ان دوروں کا مقصد حکومتی ترجیحات کے مطابق عوام النا س کو عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے شیخوپورہ میں کوٹ عبدالمالک مویشی منڈی، ماڈل کیٹل مارکیٹ اور لاہور میں سگیاں بائی پاس پر لگائی گئی مویشی منڈی کے دورے کئے۔ان دوروں کے دوران وزیر لائیوسٹاک عوام میں گھل مل گے اور ان کے مسائل سنے۔انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک، ریسکیو 1122اور محکمہ صحت کی جانب سے لگائے گئے کیمپس کے دورہ بھی کئے اور ان کیمپس میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس دوران اسسٹنٹ کمشنر فروزوالہ اور اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل(توسیع)اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک لاہور بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریدوفروخت کی غرض سے آئے بیوپاریوں اور خریداروں سے عوامی ماحول میں گفتگو کی اور اُن سے مسائل کی بابت دریافت کیا اور موقع پر احکامات جاری کئے۔وزیر لائیوسٹاک نے منڈی کمیٹی کے چیئرمین کو چارے کی قیمت کنٹرول کرنے کی ہدایت بھی کی۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ عوامی سہولت کے پیش نظر منڈیوں میں شام کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائیں گے۔اس موقع پر وزیر لائیوسٹاک نے مویشی منڈی کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام الناس کے تحفظ کے پیش نظر کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل در آمد یقینی بنایا جائے۔#/s#

مزید :

کامرس -