ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ کے ڈی جی کی پوسٹ اپ گریڈ

  ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ کے ڈی جی کی پوسٹ اپ گریڈ

  

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) وفاقی حکومت نے وزارت صنعت و پیداوار کے تحت قائم ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ کو اپ گریڈ کر دیا ہے۔ موجودہ ڈی جی اور ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے افسر خواجہ عدنان ظاہر کو گریڈ22 میں ترقی دے کر اسی عہدے پر فرائض انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے قبل وہ سیکرٹری ٹیوٹا پنجاب، ڈی جی وفاقی محتسب کے فرائض بھی سر ا نجام دے چکے ہیں

مزید :

کامرس -