25جولائی کا دن یوم سیاہ ہے، سینیٹر غفور حیدری

  25جولائی کا دن یوم سیاہ ہے، سینیٹر غفور حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ 25جولائی یوم سیاہ ہے اس دن نااہل حکمران پاکستانی عوام پر مسلط کر لئے گئے دو سال کے عرصے میں اپنے مقررہ اہداف بھی حاصل نہ کرسکی بلکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تبدیلی سرکار نے ملک کو معاشی طور پر عدم استحکام سے دو چار کر دیا ہے حکومتی نا اہلی اور ناکامی کی وجہ سے کورونا سے بڑے پیمانے پر اموات ہوئی اپوزیشن حکومت کی خامیوں کو عوام کے سامنے آشکار کرتے رہیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ایک نااہل اور کرپٹ لوگوں کو پاکستانی عوام پر مسلط کر لیا گیا ایسے لوگ جو بارہا وعدے اور دعوے کر کے ان سے مکر جاتے ہیں حکمرانوں نے الیکشن سے قبل دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے دعوے کئے تھے مگر صورتحال یہ ہے کہ آج ملک میں ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کر دیا گیا ہے بلکہ ہزاروں سے روزگار چھیننے کیلئے حکومت بر سر پیکار ہے ملازمین کی تنخواہوں میں ا ضافہ اس کاثبوت ہے ملک میں مہنگائی عروج پر ہے لیکن حکمران خواب غفلت کی نیند سورہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت دو سال کے طویل عرصے میں مقررہ اہداف حاصل نہیں کرسکی اس لئے فورا مستعفی ہونی چائیے۔
سینیٹر غفور حیدری

مزید :

علاقائی -