کلبھوشن معاملہ پر بھارت کو بیک فٹ پر کردیا،شیریں مزاری

  کلبھوشن معاملہ پر بھارت کو بیک فٹ پر کردیا،شیریں مزاری

  

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف میں قونصلر رسائی کے علاوہ بھارت کی تمام درخواستیں مستر د ہوئیں، ہم نے اپنی مناسب حکمت عملی سے بھارت کو بیک فٹ پر کر دیا ہے۔ ہفتے کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھا مارچ 2017ء میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کو خط لکھا کہ ہم کیس میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے دائرہ کار کو تسلیم نہیں کریں گے۔ جب مسلم لیگ ن خط کے ذریعے آئی سی جے کو آگاہ کر چکی تھی تو پھر پیش ہر کر نمائندگی کرنے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ مسلم لیگ ن کو اس معاملے پر اس وقت پارلیمنٹ میں بحث کرانا چاہیے تھی اور اس وقت اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔ ہماری بروقت حکمت عملی سے بھارت اب بیک فٹ پر چلا گیا ہے۔

شیریں مزاری

مزید :

علاقائی -