انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نعیم ارشدہارٹ اٹیک سے جاں بحق

  انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نعیم ارشدہارٹ اٹیک سے جاں بحق

  

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے علاقے شمس آباد کے قریب دوران ڈرائیونگ بہاولپور میں تعینات انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نعیم ارشدہارٹ اٹیک کے باعث جاں بحق ہوگئے۔شمس آباد کے قریب دوران ڈرائیونگ بہاولپور میں تعینات انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نعیم ارشد ہارٹ اٹیک کے باعث جاں بحق ہوگئے، دوران ڈرائیونگ ہارٹ اٹیک کے دوران جج نعیم ارشد سے گاڑی کنٹرول نہ ہو سکی، سڑک پر پلر سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی جس پر فاضل جج کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں نے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی،ذرائع کے مطابق فاضل جج نعیم ارشد دل کی تکلیف کے باعث آر آئی سی میں چیک اپ کے بعد واپس جا رہے تھے،۔راستہ میں ہارٹ اٹیک ہوا پولیس نے ان کے زیراستعمال گاڑی کو تھانہ صادق آباد منتقل کر دیا۔

جج جاں بحق

مزید :

علاقائی -