نوشہرہ، نانبائیوں کا تندوروں کیلئے آٹے کی ترسیل پر سبسٹڈ ی کا مطالبہ

نوشہرہ، نانبائیوں کا تندوروں کیلئے آٹے کی ترسیل پر سبسٹڈ ی کا مطالبہ

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ )نوشہرہ کے نانبائیوں نے تندوروں کیلئے آٹے کی ترسیل میں سبسٹدی کا مطالبہ کر دیا حکومت ہمیں سبسٹدی دیں تو ہم روٹی کی قیمت کم کردیں گے آٹا مزید مہنگا ہونے سے روٹی کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ اس سلسلے میں نانبائی ایسوسی ایشن نوشہرہ کے صدر حاجی جہانزیب اور جنرل سیکرٹری حلیم جان نے نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے اورروٹی مزید مہنگا ہونے کا بھی خطرہ ہے اور اگرآٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو روٹی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ نوشہرہ کے نانبائیوں نے روٹی کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ نہیں کیا ہے بلکہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد 200 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کی ہے انہوں نے نوشہرہ ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلور ملز پر چھاپے لگائیں انہوں نے مزید کہا کہ روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر ہونے پر بھی نابائیوں کو نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ میں آٹے کی بوری مہنگا ہونے سے بعض تندور بند ہوگئے ہیں اور ان سے وابستہ مزدور بیروز گار ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -