چھین لی روٹی،روزگار، گرا دیا مکان،یہ ہے نیا پاکستان،نیئر حسین بخاری
اسلام آباد (این این آئی) پیپلز ہارٹی نے پی ٹی آئی کے دو سال دور حکومت کو بیڈگورننس کی بدترین مثال قرار دے دیا۔ ایک بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ چھین لی روٹی روزگار گرا دیا مکان یہ ہے نیا پاکستان،صدر ہاؤس آرڈیننس فیکٹری بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ پر حملہ آور ہونے والے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سے پارلیمنٹ کی بے توقیری جاری رکھے ہو ئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ منتخب کردہ حکومت آئینی انسانی معاشی حقوق غصب کرنے کی حدیں عبور کر رہی ہے،نالائق کپتان اور نااہل حکومتی ٹیم نے عوام کو کرونا اور زراعت کو ٹڈی دل کے حوالے کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاشی بدحالی مطلق العنانیت ناقابل برداشت مہنگائی بے روزگاری کے سونامی کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہاکہ گڈ گورننس کے دعویداران کے دور میں حکمران قانون سے بالا اور سیاسی مخالفین انتقام کا نشانہ ہیں۔
نیئر حسین بخاری