تربت میں دہشتگردی،پاک فوج کا لانس نائیک وطن پر قربان،3جوان زخمی

تربت میں دہشتگردی،پاک فوج کا لانس نائیک وطن پر قربان،3جوان زخمی

  

تربت (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) بلوچستان کے علاقے تربت میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے باعث پاک فوج کا ایک اور سپوت ملک پر قربان ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق واقعہ بلوچستان کے علاقے تربت سے 35 کلومیٹر دور اس وقت پیش آیا جب سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی،جس کے باعث پاک فوج کا لانس نائیک جاوید کریم شہید ہو گیاجبکہ تین جوان زخمی ہو گئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ زخمی جوانوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔خیال رہے 14 جولائی کو دہشت گردوں نے پنجگور کے قریب کاہان ویلی میں پاک فوج کی پٹرولنگ ٹیم پر حملہ کیاجس میں تین جوان شہید، افسر سمیت 8 جوان زخمی ہوئے،اسی طرح 13 جو لا ئی کو ارضِ پاک سے فسادیوں کے خاتمے کے مشن میں شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 جوان شہید ہوئے جبکہ امن کے چار دشمن بھی اپنے انجام کو پہنچائے گئے۔

لانس نائیک شہید

مزید :

صفحہ اول -