کورونا سے مزید 9افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے،370نئے کیسز رپورٹ

  کورونا سے مزید 9افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے،370نئے کیسز رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور، اسلام آباد، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5787 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 271887 تک جاپہنچی۔اب تک پنجاب میں 2113، سندھ میں 2110 اور خیبر پختونخوا میں 1170 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 49 اور گلگت بلتستان میں 47 افراد کا انتقال ہوا ہے۔بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 370 کیسز اور 9 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے  268 کیسز 8 ہلاکتیں، اسلام آباد55 کیسز، گلگت مزید 24 کیسز ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے 23 کیسز سامنے آئے ہیں۔پنجاب سے کورونا کے 268 کیسز اور 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کْل تعداد 91691 اور ہلاکتیں 2113 ہو چکی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 81241 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 55 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14821 اور ہلاکتیں 161ہو گئی ہیں۔اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12139 ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 24 کیسز ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1942 ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 47 ہے۔گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1548 ہے۔آزاد کشمیر سے بھی  کورونا کے مزید 23 کیسز اور سامنے آئے ہیں 
  کورونا
 
 

مزید :

صفحہ اول -