پچھلے 35 سال سے 2 خاندان ملک  پر حکمرانی کر رہے تھے،حماد اظہر

پچھلے 35 سال سے 2 خاندان ملک  پر حکمرانی کر رہے تھے،حماد اظہر

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ 2 خاندان پچھلے 35 سال سے زائد ملک پر حکمرانی کر رہے تھے، 2 سال قبل آج کے دن عوام نے ان دونوں کو مسترد کر کے تبدیلی کو ووٹ دیا۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 2 خاندان پچھلے 35 سال سے زائد ملک پر حکمرانی کر رہے تھے۔ حماد اظہر نے کہا کہ 35 سال میں دونوں خاندانوں کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں، دونوں خاندانوں نے ذاتی محل، آف شور دولت اور کرپشن سکینڈل بنائے۔ انہوں نے کہا کہ 2 سال پہلے آج کے دن عوام نے ان دونوں کو مسترد کر کے تبدیلی کو ووٹ دیا۔

حماد اظہر

مزید :

صفحہ اول -