کراچی نے آٹے کی قیمتوں میں تمام شہروں کوپیچھے چھوڑدیا

  کراچی نے آٹے کی قیمتوں میں تمام شہروں کوپیچھے چھوڑدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی نے آٹے کی قیمتوں میں تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1360 روپے تک پہنچ گئی۔کراچی میں سیمنٹ کی قیمت بھی ملک بھرمیں سب سے زیادہ ہے۔ایک بوری خریدنے کیلئے 680 روپے ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔ملک کے دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں کراچی میں آٹے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 120 روپے تک اضافہ ریکارڈ دیکھا گیا۔جولائی میں اب تک کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 160 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔رواں ماہ کے پہلے ہفتے قیمت 1200 روپے تھی جو بڑھتے بڑھتے1360 روپے تک پہنچ چکی ہے۔پشاور میں 20 کلو آٹے کی قیمت 1280 روپے، حیدر آباد میں 1260، لاڑکانہ میں 1140 اور کوئٹہ 1160 روپے ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں 860 روپے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں کی نسبت کراچی میں سیمنٹ بھی مہنگا دستیاب ہے۔ کراچی میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری 661 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -