ممکنہ بارشیں،سیکرٹری بلدیات سندھ کی زیر صدارت اجلاس

ممکنہ بارشیں،سیکرٹری بلدیات سندھ کی زیر صدارت اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ کی زیر صدارت شہر میں متوقع بارشوں اور صفائی کے موضوع پر اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تمام میونسپل کمشنرز اور ڈی ایم سی نمائندگان سمیت سالڈ ویسٹ افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام برساتی نالوں پر صفائی کا عمل لگاتار جاری ہے مستقل بنیادوں پر کچرا لینڈ فل سائیٹ پر منتقل کیا جارہا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں آج دوبارہ متوقع بارشوں کے پیش نظر تمام ممکنہ چوکنگ پوائنٹس اور حساس مقامات پر ڈی واٹرنگ مشینوں کی تنصیب یقینی بنائی جائے اور انڈر پاسز سے برساتی پانی کی نکاسی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے۔ روشن علی شیخ نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع میں عید الاضحی سے قبل صفائی مہم کا فوری طور آغاز کیا جائے اور شہر کے رہائشی و کمرشل علاقوں کو ہر طرح کی گندگی سے مکمل طور پر پاک کیا جائے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ کے مطابق اجتماعی قربانیوں کے حوالے تمام اضلاع میں یونین کونسل کی سطح پر قربان گاہوں کی نشاندہی مکمل ہوچکی ہے اور سڑکوں پر آلائشوں اور گندگی کے ڈھیر اکھٹے کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -