الخدمت کے تحت کورونا متاثرین میں مزید300راشن تقسیم

الخدمت کے تحت کورونا متاثرین میں مزید300راشن تقسیم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت کورونا متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ماہ جولائی میں ضلع تھر پارکر،لاڑکانہ، شہداد کوٹ، عمر کوٹ، ٹنڈو جام اور سکرنڈ میں مزید 300راشن تقسیم کیے گئے،سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران 30ہزار خاندانوں میں خشک راشن،تیار کھانا، سبزیاں اور گوشت فراہم کیا گیا۔ یہ بات ڈائریکٹر سماجی خدمات عبدالرحمن نے ریجنل دفتر میں راشن اور قربانی سبیل اللہ کی تقسیم کے لیے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد پاکستانی معیشت پر منفی اثرات پڑے ہیں، کافی تعداد کارخانے اور کاروبند ہونے سے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہواہے،غریب خاندان مزید مشکلات کا شکار ہیں،اسی لیے راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے،کورونا وبا میں لوگوں کی مشکلات کم کرنے میں الخدمت نے نمایاں خدمات انجام دیں ہیں، انہوں نے کہا کہ سنت ابراہیم ؑ کے موقع پر بھی غربا کے لیے بڑی تعداد قربانی سبیل اللہ کا اہتمام کیا گیا ہے، قربانی کے لیے بکرے اور گائے خریدی جاچکی ہیں۔انہوں نے اہل خیر حضرات سے اپیل کی کہ اندرون سندھ کے دور دراز علاقوں کے مستحق خاندانوں میں قربانی سبیل اللہ کا گوشت تقسیم کرنے کے لیے الخدمت سے تعاون کریں۔

دیر بالا،گاڑی کھائی میں

گرنے سے 3 افراد زخمی

مزید :

صفحہ آخر -