کچرا اٹھا نا میری نہیں سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے:میئر کراچی

کچرا اٹھا نا میری نہیں سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے:میئر کراچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کچرا اٹھانا میری نہیں سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔میئر کراچی وسیم اختر نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت سے پوچھا جائے کہ سندھ سالٹ ویسٹ بورڈ بنانے کا مقصد کیا ہے، سندھ سالٹ ویسٹ بورڈ کیا کام کر رہا ہے۔وسیم اختر نے کہا کہ کچرا اٹھانا میری نہیں سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2013 بلدیاتی ایکٹ کے بعد کچرا اٹھانا میری زمہ داری نہیں رہی۔میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں سولہ ہزار ٹن کچرا جمع ہوتا ہے،جس میں سے آٹھ ہزار ٹن لینڈ فل سائٹ اور آدھا نالوں اور سڑکوں پر نظر آتا ہے، پوری دنیا میں کچرا اٹھانے کی ذمہ داری میونسپل اداروں کی ہوتی ہے لیکن کراچی میں عجب قانون ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی کو پوائنٹس اس وقت دوں جب میرے پاس مکمل اختیارات ہوں، اگر میرے پاس ریونیو اور اختیارات ہے ہی نہیں تو میں اپنی ریٹنگ کیا بتاأں۔وسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت سے پوچھنا چاہیئے 140A پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا؟میئر کراچی نے مزید کہا کہ اگر انہی اختیارات کے ساتھ اگلے بلدیاتی الیکشن کرانے ہیں تو میرا مشورہ ہے کہ نہ کرائے جائیں، ایسے الیکشنز کا کوئی فائدہ نہیں، یہ پیسے کا ضیاع ہے، اگر اگلا مئیر بھی اختیارات مانگتا رہا تو الیکشن سوالیہ نشان بنا رہے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -