سٹیشن کمانڈر راولپنڈی بریگیڈیئر اعجاز کیانی کا مختلف علاقوں کادورہ

سٹیشن کمانڈر راولپنڈی بریگیڈیئر اعجاز کیانی کا مختلف علاقوں کادورہ

  

راولپنڈی(آن لائن) سٹیشن کمانڈر راولپنڈی بریگیڈیئر اعجاز قمر کیانی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈکوارٹر) راولپنڈی ماہم آصف ملک کے ہمراہ آئی جے پی پرنسپل روڈ کے ملحقہ علاقوں کا دورہ کرکے جاری انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیااس موقع پر راولپنڈی، اسلام آباد جڑواں شہروں کی ضلعی انتظامیہ کے نمائندہ افسران ان کے ہمراہ تھے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) ماہم آصف ملک نے راولپنڈی میں ڈینگی پر قابو پانے کے لئے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی سٹیشن کمانڈر راولپنڈی بریگیڈئیر اعجاز قمر کیانی نے دونوں شہروں کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مربوط روابط اور موثر حکمت عملی کے تحت ڈینگی کے تدارک کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا

سٹیشن کمانڈر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -