میرپور خاص: موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

میرپور خاص: موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرپورخاص(بیورورپورٹ)میرپورخاص شہر میں تیز آندھی کے بعد موسلا دھار بارش شروع، گرمی کا روز ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کے آتے ہی شہر کی بجلی حسب معمول غائب، تفصیلات کے مطابق میرپورخاص شہر میں شام ہوتے ہی تیز آندھی کے ساتھ مولس دھاربارش شروع ہوگئی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، تیز آندھی کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جاری، تیز ہواں کی وجہ سے کئی سائن بورڈ، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، بارش کے پہلے قطرے سے قبل ہی تیز آندھی کے ساتھ شہر کی بجلی معطل ہوگئی، بارش کی وجہ سے شہر کی اہم شاہراہیں پانی سے بھر گئیں، بجلی نہ ہونے سے میونسپل کمیٹی کے پمپنگ اسٹیشن کے موٹر اسٹارٹ نہ ہوسکے جس سے شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا، شہر کی بجلی بارش کے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بحال کردی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -