دعا منگی اغوا کیس کی سماعت 30جولائی تک ملتوی

دعا منگی اغوا کیس کی سماعت 30جولائی تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)انسداد دہشت گرد ی کی خصوصی عدالت نے دعا منگی اغوا کیس کی سماعت 30جولائی تک ملتوی کردی ہے۔ہفتے کو گرفتار ملزمان ذوہیب قریشی، محمد طارق عرف شکیل سمیت دیگر کو عدالت میں پیش کیا گیا تاہم کیس کا تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوسکا۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیشی افسر مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیوں میں مصروف ہیں اس لیے وہ پیش نہیں ہوسکے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30جولائی تک ملتوی کردی۔آئندہ سماعت پر ملزمان فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ دعا منگی کو ملزمان نے ڈیفنس سے اغوا کیا تھا۔دعا منگی کے والد نے 25لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کرکے بیٹی کو بازیاب کرایا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -