ملھ پہلوان گل ڈاہری کی طبیعت خرابی پر حنید لاکھانی کا نوٹس

ملھ پہلوان گل ڈاہری کی طبیعت خرابی پر حنید لاکھانی کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملھ پہلوان گل ڈاہری کی میڈیا پر خبروں کا سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی کیجانب سے نوٹس، حنید لاکھانی کی بیت المال کی ٹیم کو گل ڈاہر ی کے گھر پہنچنے کی ہدایت، گل ڈاہری کے علاج کے لیئے بیت المال سندھ کیجانب سے ان کی مدد کی جائے گی، حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں حنید لاکھانی نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے ہیروز ان حالات کا شکار ہیں سندھ کے بڑے بڑے نام جو کہ صوبہ سندھ کی پہچان ہیں آج علاج معالجے کے لیئے پریشان ہیں، سندہی ماسک یا اجر ک اوڑھنے سے سندھ کے لوگوں کی جانیں نہیں بچ سکیں گی اور نہ ہی سندھ کارڈ کھیلنے سے سندھ کے معصوم لوگوں کا کوئی فائدہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ گل ڈاہری سندھ کا بہت بڑا نا م ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں گے، پیپلز پارٹی نے اپنی کرپشن بچانے کے لیئے سندھ کارڈ استعمال کرتی ہے کبھی بھٹو خاندان کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں اور کبھی سندھی اجرک کو اپنے ذاتی مفاد کی خاطر استعمال کرتے ہیں، پیپلز پارٹی سندھ کے معصوم لوگوں کے جذبات سے کھیلتی ہے اور اپنا مفاد حاصل کرتی ہے

مزید :

صفحہ آخر -