میرپور خاص: پولیس نے لاک ڈاؤن میں بھتہ لینا شروع کردیا

میرپور خاص: پولیس نے لاک ڈاؤن میں بھتہ لینا شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرپورخاص(بیورورپورٹ)میرپورخاص لاک ڈاون کی وجہ سے مقامی پولیس نے دکانداروں سے بھتہ لینا شروع کردیا، تفصیلات کے مطابق میرپورخاص شہر میں لاک ڈاون کے دوران دودھ فروش اور دیگر دکانداروں سے سامان لے کر ان کو پیسے نہ دینا پولیس والوں کا روز کا معمول بن گیا ہے، دوکانداروں نے کہا کہ روز پولیس کی موبائل آتی ہے اور ہم سے ایک سے دوکلو دودھ لے کر چلے جاتے ہیں اور دیگر دکانداروں نے بتایا کہ مرغی فروش، تکہ والے، پیزہ، بریانی اور دیگر دوکانوں سے مفت میں سامان لے کر موبائل میں لے کر چلے جاتے ہیں، اس کی وجہ سے دوکانداروں نے کہا کہ ہم اس کی شکایت پولیس کے اعلی افسران سے کی ہے، مگر ہماری سننے والا کوئی بھی نہیں ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ ہم لوگوں کو دوکان میں اتنی آمدنی نہیں ہوتی کہ ہم اپنے گھروں کا خرچہ چلا سکیں جس پر پولیس والے ہم سے بھتے کی صورت میں ہم سے وصولی کرکے ہم لوگوں کو تنگ کرنا روز کا معمول بنایا ہوا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -